file photo

پنجاب کے مختلف اضلاع میں9ای خدمت مراکز فعال کر دیئے گئے
15 اپریل 2017 (20:26)
0

پنجاب کے مختلف اضلاع میں9ای خدمت مراکز فعال کر دیئے گئے ہیں جہاں اب تک چار لاکھ52 ہزار افراد کو خدمات فراہم کی گئیں ہیں۔
یہ بات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے ہفتے کو فیصل آباد میں اے پی پی کو ایک انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ان مراکز پر سترہ سرکاری محکمے ایک ہی جگہ خدمات فراہم کررہے ہیں۔
عمر سیف نے کہا کہ ای خدمت مراکز جلد پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں قائم کردیئے جائیں گے۔


comments powered by Disqus