file photo

عراق:دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کا نئے آزاد ہونیوالے علاقے پر گیس حملہ
15 اپریل 2017 (20:17)
0

عراق کے شہر مغربی موصل میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے آزاد ہونے والے نئے علاقے پر گیس حملہ کیا ہے۔
ایک عراقی فوجی افسر نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے العباد کے نواح میں کلورین سے بھرے راکٹ پھینکے جس سے سات فوجی شدید زخمی ہوگئے۔
امریکی حمایت یافتہ عراقی فورسز دولت اسلامیہ سے جنگ کر رہی ہیں اور انہوں نے نصف سے زائد موصل کو آزاد کرالیا ہے۔