file photo

پاکستان کو دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے:مسعود
15 اپریل 2017 (20:15)
0

آزادکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں طلباء کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے۔
انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگرکریں۔