وزیر خزانہ نے یہ بات اسلام آباد میں بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ

عوام کی فلاح وبہبود  آئندہ بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح ہے:ڈار
15 اپریل 2017 (20:10)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی ضروریات پوری کرنا آئندہ بجٹ میں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز اسلام آباد میں بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ تیاریوں کے سلسلے میں تمام متعلقہ فریقوں اور مختلف ماہرین سے جامع مشاورت کی ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ کامیاب مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ضروری معاشی اصلاحات پر عملدرآمد گزشتہ چار سال کی طرح پوری تندہی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات پر کامیاب عملدرآمد پائیدار اور مستحکم شرح نمو کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
سیکرٹری خزانہ نے نئے بجٹ کی تیاریوں کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔


comments powered by Disqus