حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہی ہے

کٹھ پتلی حکام نے کشمیریوں سے پر امن سیاسی سرگرمیوں کا حق بھی چھین لیا ہے:حریت قیادت
15 اپریل 2017 (19:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں متحدہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکام نے کشمیریوں سے پر امن سیاسی سرگرمیوں کا حق بھی چھین لیا ہے۔
سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں حریت رہنمائوں کی نظر بندی اور کل بڈگام میں تعزیتی جلسے پر پابندیوں کی شدید مذمت کی۔
حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہی ہے۔
ادھر بھارتی فوج اور پولیس آج گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلباکے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 50سے زائد طلباء وطالبات کو زخمی کردیا۔
دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فورسزکے مظالم پر مبنی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کی بھارتی شاخ نے سرینگر میں ایک بیان میں ان ویڈیوز میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سول عدالتوں میں مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔