آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے یہ بات ہفتے کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کہی

حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں:فاروق حیدر
15 اپریل 2017 (19:42)
0

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں کہی۔
دونوں رہنمائوں نے آزاد جموں وکشمیر کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی ۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ حکومت نے موثر مالیاتی نظم ونسق قائم کیا ہے اور عوامی فلاح وبہبود کے کئی پروگرام شروع کئے ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ آزاد کشمیر حکومت کی تمام مالی ضروریات ترجیحی بنیاد پر پوری کی جائیں گی۔