file photo

شامی فضائیہ کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف فضائی حملے
15 اپریل 2017 (19:38)
0

شام کی فضائیہ نے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف کئی فضائی حملے کئے ہیں۔
ہفتے کے روز سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں رقہ ا ور Al Bukamal اور عراقی سرحد کے قریبAl Dishaisha گائوں میں دولت اسلامیہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
رقہ میں فضائی حملے میں دولت اسلامیہ کا ایک کمانڈر ہلاک ہوا جبکہ ایک اور فضائی حملے میں عراق میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کرنے والے خودکش حملہ آوروں کے گروپ کو نشانہ بنایاگیا۔
ادھر دمشق کے قریب دو محصور شہروں سے باغیوں اور ان کے خاندانوں کے انخلاء کے بدلے دو قصبوں سے لوگوں کے انخلاء کے معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹوں کے باعث شام کے ہزاروں شہری حلب کے نواح میں پھنس گئے ہیں۔
برطانیہ میں انسانی حقوق کے بارے میں قائم شام کے مبصر ادارے نے کہا ہے کہ باغیوں نے ابھی تک محفوظ انخلاء کی ضمانت نہیں دی جس کے باعث تاخیر ہورہی ہے۔