سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی

file photo

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں موقف ہے:ایاز
15 اپریل 2017 (19:34)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں موقف ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
سپیکر نے کہا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نیپال سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور آئندہ دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔
ایاز صادق نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاسوں میں وزراء کی حاضری سے متعلق ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے پیر کو سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی سے ملاقات کریں گے۔