صدر نے کہا کہ یہ نیک شگون ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے

حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے پر عزم ہے: صدر
15 اپریل 2017 (19:27)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کی آزادی کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کراچی میں صحافیوں کے سینئر نمائندئوں اور کراچی پریس کلب کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ یہ نیک شگون ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ادارے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے جمہوری اقدار کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے کراچی پریس کلب کی مالی امداد کیلئے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا چیک بھی دیا۔


comments powered by Disqus