حکومت ، عالمی ادارے کے اشتراک سے نوجوانوں کیلئے روزگار کا قومی لائحہ عمل وضع کرے گی
15 اپریل 2017 (17:46)
0

حکومت محنت کے عالمی ادارے کے اشتراک سے نوجوانوں کے لئے روزگار کا قومی لائحہ عمل وضع کرے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس لائحہ عمل میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے سمیت ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
قومی لائحہ عمل میںنوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع کی تلاش اور ان کو سماجی تحفظ کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی لائحہ عمل کے تحت صوبائی حکومتوں نے بھی نوجوانوں کیلئے روزگار کی صوبائی حکمت عملی تیارکرنے پر اتفاق کیا ہے۔