وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اس وحشیانہ واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی

file photo

وزیر اعظم کاعبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے واقعے کا نوٹس
15 اپریل 2017 (17:16)
0

وزیراعظم نواز شریف نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں طالب علم کے قتل کا سخت نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی میں ہجوم کی طرف سے مشال خان نامی طالب علم کے قتل پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ریاست اس واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ولی خان یونیورسٹی مردان میں ہونے والے جرم کی مذمت کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا۔
انہوں نے اس وحشیانہ واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے نوجوان طالب علم کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر پاکستانی کو معاشرے میں رواداری اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینا چاہئے۔


comments powered by Disqus