سرکاری ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسی کا مقصد مختصر اور درمیانی مدت کیلئے پٹے پر دے کر ریلوے کی زیادہ سے زیادہ اضافی اراضی کو بروئے کار لانا ہے۔

پاکستان ریلوے نے گزشتہ تین سال کے دوران6000 ایکڑ اراضی پٹے پر دی
15 اپریل 2017 (16:21)
0

پاکستان ریلوے نے گزشتہ تین سال کے دوران دکانوں ، سٹال لگانے ، پارکنگ اسٹینڈز اور زراعت سمیت مختلف مقاصد کیلئے چھ ہزار ایکڑ اراضی پٹے پر دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسی کا مقصد مختصر اور درمیانی مدت کیلئے پٹے پر دے کر ریلوے کی زیادہ سے زیادہ اضافی اراضی کو بروئے کار لانا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ریلوے کی پٹے پر دی جانے والی اراضی کو موثرطور پر زرعی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔تاہم بعض مقامات کی تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کے لئے نشاندہی ہوئی ہے جس کی مرحلہ وار نیلامی کی جائے گی۔


comments powered by Disqus