سرکاری ذرائع کے مطابق جونی پر کے جنگلات کے تحفظ کے لئے کثیرالشعبہ جاتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس پر انچاس کروڑ تیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

بلوچستان حکومت کے جنگلات کے تحفظ کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے
15 اپریل 2017 (16:16)
0

بلوچستان حکومت جنگلات کے تحفظ اور ان میں مزید اضافے کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے آج کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ صوبے میں جونی پر کے جنگلات کے تحفظ کے لئے کثیرالشعبہ جاتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس پر انچاس کروڑ تیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اسی طرح دس کروڑ روپے کی لاگت سے نٹ پائن ، اخروٹ ، پستہ اور Shina کی نرسریاں بنائی جا رہی ہیں۔