پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان نے کہاہے کہ عالمی ادارے کو اس سلسلے میں مالی امداد کیلئے اضافی وسائل کی ضرورت ہے۔

یواین ایچ سی آر کی افغان پناہ گزینوں کی واپسی یقینی بنانے کیلئے 55 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل
15 اپریل 2017 (15:10)
0

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کیلئے پچپن کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے  پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ عالمی ادارے کو رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملک واپس جانے کے خواہاں افغان پناہ گزینوں کی مالی امداد کیلئے اضافی وسائل کی ضرورت ہے۔

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے پشاور کے قریب چمکنی میں ایک واپسی مرکز قائم کیا ہے جہاں افغان واپس جانے کے خواہاں پناہ گزینوں کا اندراج کیا جائے گا۔
پاکستان میں اس وقت تیرہ لاکھ افغان پناہ گزین درج شدہ ہیں جبکہ تقریباً دس لاکھ پناہ گزین غیراندراج شدہ ہیں جس سے ملک کے وسائل پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت رواں سال کے آخر تک ختم ہورہی ہے۔


comments powered by Disqus