چینی وزیر خارجہ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی سے بچنے کیلئے اشتعال انگیزی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا:چین
15 اپریل 2017 (14:14)
0

چین نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کے ایٹمی ہتھیاروں اور میزائل پروگرام پر امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا ۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی قسم کی جنگ سے ممکنہ طور پر چین متاثر ہوتا ہے جس سے پناہ گزینوں اور اپنی سرحدوں پر امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوج کی ممکنہ موجودگی پر بارہا تشویش ظاہر کی ہے۔وانگ ژی نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی سے بچنے کیلئے اشتعال انگیزی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔