کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ کینیڈا شام میں جنگ بندی کیلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

کینیڈا کاخان شیخون میں کیمیائی حملے کے ردعمل میں شام کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان
15 اپریل 2017 (13:47)
0

کینیڈا نے خان شیخون میں کیمیائی حملے کے ردعمل میں شام کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ اہم حکام کے خلاف پابندیاں کینیڈا کی ان کوششوں کاحصہ ہے جو وہ صدر اسد کی حکومت کو اس بات پر آمادہ کرنے کے لئے کر رہا ہے کہ وہ بے گناہ افراد کے خلاف تشدد بند کر دے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا شام میں جنگ بندی کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔


comments powered by Disqus