وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اس ہسپتال میں بچوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہزار بستروں تک توسیع کی جائے گی۔

15 اپریل 2017 (13:30)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے مزین جدید ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات آج صبح فیصل آباد میں بچوں کے ہسپتال میں پچپن بسترون پر مشتمل ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس ہسپتال میں بچوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہزار بستروں تک توسیع کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سمندری میں انسپکٹر فداحسین شہید کے گھر گئے جو گزشتہ ماہ آپریشن کے دوران ساہیوال میں شہید ہو گئے تھے۔انہوں نے شہید انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندان سے تعزیت کی ۔وزیراعلیٰ نے ان کے خاندان کیلئے ایک کروڑ کی مالی امداد کا اعلان کیا۔