پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کا بڑا منصوبہ ناکام
15 اپریل 2017 (13:13)
0

خفیہ اداروں نے ایسٹر کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہر میں واقع پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران چار سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔