دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو راء کا ایجنٹ تھا اور بھارتی بحریہ کا حاضر سروس آفیسر تھا۔

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی معاونت کے معاملے پر مکمل بے نقاب ہو گیا ہے:نفیس ذکریا
15 اپریل 2017 (12:40)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو معاونت اور مذموم کارروائیوں میں ملوث ہونے کے معاملے پر مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے ۔آج ریڈیو پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے معاملے پر ایک طویل عرصے سے واویلا کر رہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملک کا انٹیلی جنس ادارہ خود دہشت گردی میں ملوث ہے ۔کلبھوشن یادیو راء کا ایجنٹ تھا اور بھارتی بحریہ کا حاضر سروس آفیسر تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس ایجنٹ کو عدالتی عمل کے بعد سزائے موت سنائی گئی ہے ۔
ایک سوال پر نفیس ذکریا نے کہاکہ اقوام متحدہ اور امریکہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جموں وکشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔


comments powered by Disqus