پشاور کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری
15 اپریل 2017 (11:33)
0

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔آج صبح پشاور کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

فرنٹئیر کور بلوچستان نے لورالائی میں ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا اور بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا جو دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی یہ کارروائی ردالفساد آپریشن کا حصہ ہے۔


comments powered by Disqus