امریکہ نے انیس سو ترانوے کے بعد اس وقت صومالیہ سے اپنی فوج واپس بلائی تھی جب موغا دیشو میں اس کے دو ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے بعد امریکی باشندوں کی لاشوں کوسڑکوں پر گھسیٹا گیا۔

File photo

امریکی فوج صومالیہ میں اپنے فوجی بھیج رہی ہے
15 اپریل 2017 (08:11)
0

امریکی فوج تقریباً دوعشروں بعد صومالیہ میں اپنے فوجی بھیج رہی ہے۔

امریکہ کی افریقی کمان نے کہاکہ فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد صومالیہ کی فوج کی تربیت کرنا ہے تاکہ اسے انتہا پسند گروپ الشباب کے خلاف جنگ کے قابل بنایا جاسکے۔
امریکہ نے انیس سو ترانوے کے بعد اس وقت صومالیہ سے اپنی فوج واپس بلائی تھی جب موغا دیشو میں اس کے دو ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے بعد امریکی باشندوں کی لاشوں کوسڑکوں پر گھسیٹا گیا۔