ترکی:عوام کل ریفرنڈم میں ووٹ ڈالیں گے
15 اپریل 2017 (07:29)
0

ترکی میں عوام کل نئے سیاسی نظام کے بارے میں ریفرنڈم میں ووٹ ڈالیں گے۔

نئے نظام کے حق میں رائے شماری سے آئینی تبدیلیوں کی منظوری ملے گی جس کے ذریعے پارلیمانی نظام کی جگہ صدارتی نظام نافذ کیا جائے گا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکی طرز کے صدارتی نظام سے کمزور حکومتوں کا خاتمہ ہوگا اورایک مستحکم ریاست قائم ہوگی جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔


comments powered by Disqus