وفاقی وزیر نے ملک میں زرعی شعبے کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کیلئے جدید اور معیاری عالمی طریقے اختیار کرنے کی اہمیت واضح کی۔

File photo

پاکستان کوزرعی شعبے میں نمایاں مقام حاصل ہے:احسن اقبال
15 اپریل 2017 (07:18)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ خوشحال اورترقی پذیر زرعی شعبہ برآمدات میں اضافے اورملک کو پانچ سال کی مدت میں نمایاں برآمدی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سماجی بہبود کے پروگرام وژن 2025 کے تحت زرعی شعبے کی مجموعی ترقی سے متعلق ایک اجلاس میں کہی۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ زرعی شعبے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ اس شعبے میں موجود صلاحیتوں، خامیوں،مواقع اوردرپیش مشکلات کی نشاندہی کی جاسکے۔
احسن اقبال نے زور دیا کہ پاکستان کوز رعی شعبے میں نمایاں مقام حاصل ہے اور وہ اپنی برآمدات میں اضافے کے ذریعے عالمی زرعی ضروریات کا بڑا حصہ پورا کرسکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے ملک میں زرعی شعبے کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کیلئے جدید اور معیاری عالمی طریقے اختیار کرنے کی اہمیت واضح کی۔