روم میں گڈ فرائیڈے کے اجتماع میں دعا کرتے ہوئے انسانیت کی بربادی پر افسوس کااظہار کیا۔

File photo

سخت دل افراد معافی دینے اور محبت کرنے والے بنیں گے،پوپ پرامید
15 اپریل 2017 (07:11)
0

کتھیولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے امید ظاہر کی ہے کہ سخت دل افراد معافی دینے اور محبت کرنے والے بنیں گے۔

روم میں Colosseum کے مقام پر گڈ فرائیڈے کے اجتماع میں دعا کرتے ہوئے انسانیت کی بربادی پر افسوس کااظہار کیا۔
پوپ نے نسل، سماجی حیثیت یامذہبی عقائد کی بنیاد پر امتیازی سلوک کاشکار ہونے والوں پر بھی افسوس کااظہار کیا۔
ادھر دنیا بھر میں مسیحی کل ایسٹر کا تہوار عقیدت احترام سے منائیں گے۔