لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات
15 اپریل 2017 (06:19)
0

کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے Bagsarسیکٹر میں کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہوں نے اگلی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کی جنگی تیاری اور مستعدی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خاف ورزیوں اور کنٹرول لائن کے قریب رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش ظاہر کی۔
اُنہوں نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور علاقے کی شہری آبادی کے جذبے کو سراہا۔
اُنہوں نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر زوردیا۔


comments powered by Disqus