وزیر دفاع نے کہاکہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

File photo

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے:آصف
15 اپریل 2017 (06:12)
0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے تعاو ن سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستا ن اپنی مشرقی اورمغربی سرحدوں پر کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہاہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اورہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


comments powered by Disqus