Thursday, 25 April 2024, 08:49:02 pm
سقوط ڈھاکہ کو 48 سال مکمل ہونے پر کل کا دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا
December 16, 2019

سقوط ڈھاکہ کو 48 سال مکمل ہونے پر کل کا دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا ۔

مخفی قوتوں کی سازشوں کے نتیجے میں اس دن مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا تھا ۔

1962ء کے آغاز میں بنگالی رہنما شیخ مجیب الرحمن اور بھارت نے پاکستان کو توڑنے کی مشترکہ منصوبہ بندی شروع کی تھی۔

بھارت نے 1965 ء کی پاک بھارت جنگ کے بعد اپنے خفیہ ادارے '' را ،، کے ذریعے بنگالیوں کے جذبات بھڑکانا شروع کئے ۔

''را ،، نے ایک شدت پسند تنظیم MUKTI BAHINI قائم کی جو بھارتی ایجنٹوں ، انتہاپسندہندوؤں اور باغی بنگالیوں پر مشتمل تھی۔

تنظیم نے بنگالی آبادی پرخونریزی ، عصمت دری ، لوٹ مار سمیت بڑے پیمانے پر مظالم ڈھائے جبکہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان تمام کارروائیوں کا الزام پاک فوج پر لگایا۔

MUKTI BAHINI نے مشرقی پاکستان کی متحدہ پاکستان کی حامی آبادی کو بھی ہدف بنایا۔ امریکی قونصل خانے کے اعدادوشمار کے مطابق ان کارروائیوں میں 66 ہزار غیر بنگالی مارے گئے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں اپنے ملک کے ملوث ہونے کا برملا اعتراف کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.