Friday, 19 April 2024, 02:20:52 pm
ریڈیو پاکستان کے کنٹرولر فنانس اینڈ اکاؤنٹس محمد اسلم خان مروت انتقال کرگئے
December 16, 2019

فائل فوٹو

ریڈیو پاکستان کے کنٹرولر فنانس اینڈ اکائونٹس محمد اسلم خان مروت آج پشاور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر چون برس تھی۔

ان کی نماز جنازہ لکی مروت میں ان کے آبائی گائوںLandiva میں کل صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے محمد اسلم خان مروت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ریڈیو پاکستان کے لئے مرحوم اسلم مروت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ اپنے پیشے سے مخلص رہے اور اپنے کیریئر کے دوران اپنی قابل قدر سوچ اور تجربات سے ہماری رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ اسلم مروت کی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کیلئے خدمات طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.