Thursday, 25 April 2024, 03:42:09 pm
راجہ فاروق حیدر کا مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے متفقہ بیانیے کی ضرورت پر زور
December 15, 2019

فائل فوٹو

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اتحاد اور متفقہ بیانیے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام کشمیر پر کل جماعتی قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

فاروق حیدر نے عالمی سطح پر بھارتی بیانیے کا توڑ کرنے کیلئے عملی اقدامات کی خاطر منظم حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کشمیر ی قیادت سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ حق خود ارادیت کیلئے اپنا مقدمہ خود پیش کریں اور متفقہ بیانیے کے ذریعے دنیا کو آگاہ کریں کہ بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو غصب کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں دنیا کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ بھارتی مسلح افواج کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.