Friday, 29 March 2024, 01:57:06 pm
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں:وزیر خارجہ
December 15, 2019

File Photo

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے بلکہ موجودہ حکومت نے ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کیا ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان انتشار پیدا کرنے والے عناصر اسطرح کے تاثرات پیداکررہے ہیں۔کوالالمپور سربراہ کانفرنس کو اسلامی تعاون تنظیم کے مخالف یا اس کے متوازی پلیٹ فارم قرار دینے کے تاثر کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس پہلی مرتبہ نہیں ہورہابلکہ مہاتیر محمد ملائشیا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اپنے نجی اقدام کے طور پر پہلے بھی چار کانفرنسوں کا اہتمام کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہاتیر محمد سعودی عرب کو اسلامی دنیا کا نہایت اہم ملک سمجھتے ہیں اور انہوں نے سعودی قیادت کو کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دینے کیلئے وزیرخارجہ کو سعودی عرب بھیجا۔انہوں نے کہا کہ اسطرح کے منفی تاثرات کو وہ عناصر ہوا دے رہے ہیں جنہیں اسلامی ملکوں کے درمیان اپنی سماجی واقتصادی ترقی اور مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لانے کے لئے متحد ہوکر غور وخوض کرنے پر تحفظات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب اور ملائشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور اسلامی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.