Friday, 29 March 2024, 11:26:07 am
وزیراعظم عمران خان آج بحرین کا دورہ کریں گے
December 16, 2019

File Photo

وزیراعظم عمران خان آج (پیر)بحرین کا دورہ کریںگے جہاں وہ بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور اعزازی مہمان شرکت کریں گے ۔

وہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پرمشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا ۔گزشتہ سال اگست میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بحرین کا یہ پہلا دورہ ہے ۔وہ دورے کے دوران شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کے ساتھ معاونین کے بغیر ملاقات اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریںگے۔مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا ۔اس موقع پر وزیراعظم کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازاجائے گا ۔وزیراعظم کا دورہ بحرین فریقین کودوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں مدد دے گا ۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.