Wednesday, 22 January 2020, 08:00:26 pm
وزیراعلیٰ کی ڈی آئی خان چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت
December 15, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے متعلقہ حکام کو زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ اتوار کے روز پشاور میں وفاقی وزیر ۔۔علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لئے آبی گزرگاہیں تعمیر کی جائیں گی۔محمود خان نے کہا کہ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے سے صوبے کے جنوبی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال کے نئے تعمیر ہونے والے وارڈوں کے لئے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے ٹانک کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کامسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔