Wednesday, 12 August 2020, 08:43:50 am
مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمان خطرے کی آخری حد پر پہنچ چکے ہیں،گریگوری سانٹن
December 15, 2019

نسل کشی کے حوالے سے امریکہ کے عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹرGregory Stanton نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور صوبہ آسام کے مسلمان نسل کشی کے خطرے سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔
جینو سائیڈ واچ کے بانی نے کیپٹل ہل واشنگٹن میں حاضرین کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی صوبہ آسام میں مسلمانوں کو نسل کشی کا شدید خطرہ درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں نازی دور کے جرمنی کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔