Wednesday, 22 January 2020, 02:10:03 am
قوم کل سانحہ آرمی پبلک سکول کے پانچ برس مکمل ہونے کی یاد منا رہی ہے
December 15, 2019

قوم کل سانحہ آرمی پبلک سکول کے پانچ برس مکمل ہونے کی یاد منا رہی ہے کہ دشمنوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔2014ء میں اسی روز آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردی کے ایک حملے میں 134 بچوں اور عملے سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔معصوم بچوں کی قربانیاں یاد کرنے کے لئے ملک بھر میں متعدد سرگرمیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔سکول کے شہید طلباء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آرمی پبلک سکول پشاور میں بھی کل ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔