Thursday, 28 March 2024, 11:48:44 pm
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی نجاب انسٹیٹیوٹ آف کاریالوجی لاہور پر حملے کی مذمت
December 15, 2019

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کاریالوجی لاہور پر حملے کی مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے عہدہ براہ ہونے کیلئے تدبر اختیار کیا جائیگا۔

فوری انصاف کی فراہمی کے بارے میں وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قانون اور طب دو مقدس پیشے ہیں اور انہوں نے ان شعبوں میں کام کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ان شعبوں کا تقدس برقرار رکھنے کے اقدام کریں۔چیف جسٹس نے تاخیر پر مبنی انصاف کے نظام میں گزشتہ گیارہ ماہ میں لائی گئی اصلاحات پر بھی گفتگو کی۔ماڈل عدالتوں کی کارکردگی پر اظہا خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل عدالتوں کی مدد سے عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جارہا ہے اور سائلین اب اپنے مقدمات کو ماڈل عدالتوں میں منتقل کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.