Friday, 29 March 2024, 11:12:26 am
امریکی ماہر سیاسیات نے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
December 15, 2019

فائل فوٹو

امریکہ کی جارج ٹائون یونیورسٹی میں ماہر سیاسیات کرسٹین فیئر نے اس سال فروری میں پاکستان کا ایف سولہ لڑاکا طیارہ مارگرانے کا بھارتی دعوی مسترد کردیا ۔

چندی گڑھ میں عسکری ادبی میلے میں بالا کوٹ کے پیغام کو سمجھنے کے بارے میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بعض بھارتی ماہرین نے جی ای نجنوں کا ملبہ برآمد ہونے کا دعوی کیا حالانکہ پاکستانی لڑاکا طیارے کا جی ای انجن ہی نہیں ہے ۔

کرسٹین فیئر نے بالاکوٹ میں مبینہ تربیتی کیمپوں کو ہدف بنانے کے بھارتی دعوے کو بھی مسترد کردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.