Wednesday, 22 January 2020, 02:09:28 am
عالمی جریدے نے آئندہ سال کیلئے پاکستان کو بہترین سیاحتی مقام قرار دیا
December 15, 2019

عالمی سطح کے بہترین سفری جریدےConde Nast نے اگلے سال کیلئے پاکستان کو بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے۔جریدے میں پاکستان کے پر فضا اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز سیاحتی مقامات کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں چین اور نیپال کے مقابلے میں 22 ہزار 9 سو 65 فٹ بلند چوٹیاں موجود ہیں جو مہم جو سیاحوں اور کوہ پیمائوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہیں۔میگزین میں کہا گیا کہ سیاح دنیا کے بلند ترین 12 ہزار دو سو پچاس فٹ بلند شندور پاس تک سفر کرسکتے ہیں جہاں دنیا کی بلند ترین پولو گرائونڈ ہے یا ہندوکش کے کیلاش عوام سے مل سکتے ہیں۔جریدے میں برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی Kat Middleton کے حالیہ دورہ پاکستان اور ویزہ کی پابندیاں نرم کرنے سمیت سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔