Thursday, 25 April 2024, 02:41:36 pm
حکومت ریڈیو پاکستان ، پی ٹی وی کو ضم کرکے ایک موثرادارہ بنائے گی،سیکرٹری اطلاعات
December 15, 2018

سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل نے کہاہے کہ حکومت ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو ضم کرکے اُسے بی بی سی کی طرز پر ایک موثرادارہ بنائے گی۔

پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجوزہ نشریاتی ادارے سے درست معلومات کی بروقت نشریات اور عوام کے لئے تعلیم وتفریح کی فراہمی کو بہترانداز میں یقینی بنایاجاسکے گا۔

شفقت جلیل نے کہاکہ دونوں اداروں کے مشترکہ انسانی وسائل اورصلاحیتوں سے پورے ملک کوفائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس عمل کی تکمیل کے لئے کچھ عرصہ درکارہوگا تاہم اس سے ایک ایسا معیاری نیٹ ورک قائم ہوگا جوپورے خطے کے لئے مفیدثابت ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.