Saturday, 20 April 2024, 02:09:58 pm
صدر مملکت سے گورنر و وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
November 15, 2021

بلوچستان کے گورنر سید ظہوراحمد آغا اور وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے آج کوئٹہ میں گورنر ہاوس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم سیاسی اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران صدر کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ صدر چھاتی کے سرطان اور خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق آگاہی کی مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ کوئٹہ ائرپورٹ پہنچنے پر گورنر اور وزیراعلی بلوچستان اور اعلی شخصیات نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاس آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستہ نے صدر مملکت کو سلامی دی

Error
Whoops, looks like something went wrong.