Saturday, 20 April 2024, 05:51:48 pm
وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے :صدر مملکت
November 15, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے احساس محرومی کے خاتمے کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ آج کوئٹہ میں گورنر ہاوس میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ضروری ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں خصوصی افراد کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کی ترقی کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ خاتون او ل بیگم ثمینہ عارف علوی ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ مریم ملک بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.