Friday, 29 March 2024, 12:41:21 pm
ملک بھر میں خسرے اور روبیلا سے بچائو ویکسین کی دو ہفتے پر مشتمل مہم شروع ہو گئی
November 15, 2021

ملک بھر میں خسرے اور روبیلا سے بچائو کی ویکسین لگانے کی دو ہفتے پر مشتمل مہم شروع ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں نو کروڑ سے زائد بچوں کو اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک ویکسین لگائی جائے گی۔مہم کے دوران نو ماہ سے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی اور پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔مہم سرکاری و نجی صحت مراکز ،عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں شروع کی جائے گی۔اُدھر خسرہ اور روبیلا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کی مہم کے باعث بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کی مہم اس ماہ کی ستائیس تاریخ تک معطل رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.