Wednesday, 08 December 2021, 09:15:44 am
حکومتی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا:اسد عمر
November 15, 2021

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور آئی ٹی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے۔وہ پشاور میں دو روزہ ڈیجیٹل یوتھ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت زراعت،آئی ٹی اور سیاحت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جہاں ترقی کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم ،چاول اور گنے کی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور کسان اس ترقی سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.