Friday, 29 March 2024, 01:25:20 pm
حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر کام کررہی ہے :ثانیہ نشتر
November 15, 2021

غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اُن کے مسائل حل کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔احساس راشن رعایت پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے حسن ابدال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل اور اہلیت کے بار ے میں مستحق خاندانوں اور پرچون فروشوں کو راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے مستحق لوگوں کی شناخت احساس قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے کے ذریعے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خاندان کا صرف ایک فرد احساس پورٹل پر رجسٹر ہونے کا اہل ہو گا۔بینک اکائونٹس کے حامل با اختیار پرچون فروش ، موبائل پوائنٹ آف سیل ایپلیکشن اپنے سیل فون پر ڈائون لوڈ کریں گے تاکہ ریلیف کے حامل خریداروں کی معلومات حاصل کر سکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.