Thursday, 28 March 2024, 10:12:12 pm
بھارت میں ہندو بالادستی کے حامی ملک میں سخت گیر ہندوثقافت مسلط کررہے ہیں:ڈپلومیٹ
November 15, 2021

واشنگٹن کے ایک آن لائن جریدے The Diplomatنے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو بالادستی کے حامی ریاست کو ہندو آمرانہ ملک بنانے کیلئے سخت گیر ہندوثقافت کو مسلط کر رہے ہیں۔ایک رپورٹ میں جریدے نے کہا ہے کہ اب یہ غیر معمولی بھارت نہیں بلکہ عدم برداشت کا حامل بھارت ہے۔ڈپلو میٹ کی نامہ نگار KAVITA CHOWDAHUARYنے کہا ہے کہ اس سال دیوالی سے متعلق اشتہارات میں اُردو کے الفاظ کے استعمال پر ہندو انتہا پسندوں کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اسلام مخالف رجحانات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اُرد و ملک میں صرف مسلمانوں کیلئے مختص نہیں بلکہ اُردو الفاظ روزانہ ہندو ستانی زبان کے ادب اور روزمرہ کی تقاریر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.