Friday, 19 April 2024, 06:54:55 pm
پاکستان خطے میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے،وزیراعظم
November 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور وہ سرمایہ کاروں سیاحوں اور دوسری سرگرمیوں کی راہیں کھول رہا ہے۔

انہوں نے اسلام میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں اپنے غیر قانونی اقدامات کے آگے جھکنے پر مجبور کرنے کیلئے ان پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے عالمی برادر ی پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں کسی بھی نازک صورتحال سے بچنے کیلئے آگے آئے کیونکہ بھارت میں مودی انتظامیہ خطے میں نفرت کے نظریئے پر عمل پیرا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں قیام امن پاکستان اور پورے خطے خصوصاً وسطی ایشیاء کی ریاستوں کے مفاد میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے بھی کوششیں کر رہا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ ایران اور سعودی قیادت سے بھی رابطے کر رہا ہے تاکہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم کئے جا سکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.