Monday, 16 December 2019, 01:44:38 am
حکومت مساوی بنیادوں پرصوبے کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے،گورنر بلوچستان
November 15, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ حکومت مساوی بنیادوں پر پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔ جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے HANA ORAK کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں خصوصاً صوبے کے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔وفد نے گورنر کو HANA ORAK کے علاقے کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ گورنر نے ان کے مسائل جلد حل کرنے کا یقین دلایا۔