صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ حکومت، ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کراچی میں گڈاپ کے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں انہوں نے ان پولیو کارکنان کے لواحقین سے ملاقات کی جنہیں پولیو مہم میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کر دیاگیاتھا۔سندھ کے وزیر صحت اور سندھ اسمبلی کے رکن حلیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔دریں اثناء ڈاکٹر ظفر نے آغا خان یونیورسٹی میں سمپوزیم سے خطاب کیا۔