Saturday, 20 April 2024, 12:38:27 pm
ممتازتجزیہ کاروں کا اقتصادی ترقی کیلئے دانشمندانہ معاشی اقدامات کی ضرورت پرزور
November 15, 2018

ممتازتجزیہ کاروں نے ملک میں اقتصادی ترقی اور اہم اصلاحات کے لئے دانشمندانہ معاشی اقدامات کی ضرورت پرزوردیاہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گوادربھی غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کامرکزبن رہاہے۔

تجزیہ کاروں نے کہاکہ سیاسی اور عسکری قیادت بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام کی  فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

پروگرام میں اظہارخیال کرنے والوں میں ڈاکٹر شاہدحسن صدیقی، ڈاکٹرطلعت وزارت، ڈاکٹر گلفرازاحمد،ہمایوں اقبال شامی، رحیم اللہ یوسف زئی اورڈاکٹرمحمدخان شامل تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.