Friday, 29 March 2024, 07:08:40 am
برطانوی کابینہ کی یورپی یونین سے انخلا کے حوالے سے معاہدے کی حمایت
November 15, 2018

برطانوی کابینہ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان معاہدے سے دستبرداری کے مسودے کی حمایت کی ہے۔لندن میں پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کے بعد وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے یہ ایک فیصلہ کن پیشرفت ہے اور اس سے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔معاہدے کے اعلان سے وزیراعظم تھریسامے کی کنزرویٹوپارٹی، شمالی آئرش اتحادی اورڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی میں یورپی یونین سے علیحدگی کے مخالف ارکان کی طرف سے تنقیدسامنے آئی ہے۔ادھربریگزٹ کے بارے میں یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار مچل Barnier نے کہاکہ یورپی اتحاد سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق حتمی معاہدے کے لئے فیصلہ کن پیشرفت ہوئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.