Saturday, 20 April 2024, 05:06:30 pm
کرغستان کےصدرنےاپنا استعفیٰ پیش کردیا
October 15, 2020

کرغستان کے صدر Sooronbai Jeenbekov نے آج اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز اور ان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے درمیان تصادم روکنا چاہتے ہیں۔

 ایک بیان میں صدرنے کہا کہ انہیں خدشہ تھا کہ اگر مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ کی طرف  مارچ کی دھمکی دی تو تشدد کے واقعات رونما ہوسکتے تھے۔

 اس سے قبل Sooronbai Jeenbekov کے اتحادیوں نے چار اکتوبر کے پارلیمانی انتخابات میں برتری حاصل کی تھی تاہم بعد ازاں مظاہروں کے باعث حکومت ختم کردی گئی اور حکام کو ان انتخابات کو کالعدم قرار دینے پر مجبور کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.